ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال: امت شاہ کی ریلی کے بعد مبینہ طورپرتوڑ پھوڑ، بی جے پی کو ’’طالبان راج‘‘ نظرآیا

بنگال: امت شاہ کی ریلی کے بعد مبینہ طورپرتوڑ پھوڑ، بی جے پی کو ’’طالبان راج‘‘ نظرآیا

Wed, 30 Jan 2019 00:10:05    S.O. News Service

مدناپور29جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مغربی بنگال کے مشرقی مدناپور میں بی جے پی صدر امت شاہ کی ریلی کے بعد بی جے پی کی گاڑیوں میں مبینہ طورپرتوڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ یہ گاڑیاں امت شاہ کی ریلی میں شامل ہوئی تھیں۔بی جے پی نے تشدد کا الزام ریاست کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس پر لگایاہے۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم سی کے کارکنوں کی اس حرکت سے صاف ہو گیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی کے ریفرنڈم سے ممتا بنرجی ڈر گئی ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ وہاں بہت سے بائکیں بھی جلا دی گئی ہیں۔توڑ پھوڑکے اس واقعہ کے بعد بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے پریس کانفرنس کی۔سمبت پاترا نے کہاہے کہ آج بنگال کے مشرقی مدناپور میں امت شاہ کی ریلی میں جن بسوں میں بیٹھ کر لوگ آئے تھے، ان بسوں کو ٹی ایم سی کے غنڈوں کی طرف توڑنے اور جلانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہاہے کہ ممتا جی کے راج میں طالبانی طاقتیں کام کر رہی ہیں۔سمبت پاترانے آگے کہاہے کہ یہ آگ زنی کے واقعات اس بات کو بے نقاب کرتی ہیں کہ مغربی بنگال میں ممتا جی کی حکومت میں لااینڈآرڈر ختم ہو چکاہے۔ بی جے پی کے بڑھتے قد سے ممتا بنرجی ڈر گئی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ ٹی ایم سی کے غنڈے کھلے عام پتھر بازی کرتے ہیں،سڑکوں پر آگ زنی کرتے ہیں اور بسوں میں سے بی جے پی کے کارکنوں کو نکال کر پیٹا جاتا ہے اورپولیس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہتی ہے۔
 


Share: